ماسکو نے واشنگٹن پر یوکرین کو دوسرا افغانستان بنانے کا الزام عائد کیا ہے

جنگ کے باعث کھیرسن بندرگاہ کو دو ماہ سے بند دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جنگ کے باعث کھیرسن بندرگاہ کو دو ماہ سے بند دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ماسکو نے واشنگٹن پر الزام لگایا ہے کہ وہ کیو کو ہتھیار فراہم کر کے یوکرین کو دوسرا افغانستان بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے یوکرین کو فراہم کئے جانے والے ہتھیار دنیا بھر کے مجرموں کے ہاتھ لگ جائیں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن یوکرین کو ان ہتھیاروں اور آلات فراہم کرکے نئے افغانستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جو دہشت گردوں کے ہاتھوں لگ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس یوکرین میں اس وقت تک فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا جب تک اس کے تمام اہداف حاصل نہیں ہو جاتے اور انہوں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یوکرین میں امن روسی شروط ے ساتھ ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

میدویدیف نے کہا ہے کہ امریکہ نے بغیر جوابدہی اور موت کے گھاٹ اترنے والی کیو حکومت کے لئے ہتھیار بھیجنے کی کارروائیوں کو فروغ دیا ہے اور وہ افغانستان میں اپنے ناکام تجربے سے سبق نہیں سیکھ سکا ہے۔(۔۔۔)

بدھ  21   ذی الحجہ  1443 ہجری   -  20 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15940]  

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]