ڈریگی کے استعفیٰ نے اٹلی کے بحران کو مزید گہرا کر دیا

صدر ماتاریلا کل اطالوی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے (ا.ب.ا)
صدر ماتاریلا کل اطالوی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے (ا.ب.ا)
TT

ڈریگی کے استعفیٰ نے اٹلی کے بحران کو مزید گہرا کر دیا

صدر ماتاریلا کل اطالوی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے (ا.ب.ا)
صدر ماتاریلا کل اطالوی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے (ا.ب.ا)

اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے کل (بروز جمعرات) سینیٹ اور ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا اور قبل از وقت انتخابات کے انعقادکا اعلان کیا جو موسم خزاں میں  متوقع ہے۔ ماتاریلا نے تین بڑی جماعتوں کے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد وزیر اعظم ماریو ڈریگی کے استعفیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "سیاسی صورتحال نے اس فیصلے کو جنم دیا ہے۔"
ماتاریلا نے وضاحت کی کہ پرسوں (بدھ کے روز) اجلاس میں بحث، ووٹنگ اور سینیٹ میں ووٹ کا اظہار کرنے کے طریقہ نے حکومت کے لیے پارلیمانی حمایت کی کمی اور نئی اکثریت کے امکانات کی کمی کو ظاہر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس شرط نے پارلیمنٹ کی تحلیل کو ناگزیر بنا دیا۔" ملک کی منقسم جماعتوں کے درمیان مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد دراغی نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ جس نے بحران کو مزید گہرا کیا جو پچھلے ہفتے "فائیو اسٹار" موومنٹ کے اہم ووٹ کا بائیکاٹ کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔(...)

جمعہ - 23 ذی الحجہ 1443ہجری - 22 جولائی 2022ء شمارہ نمبر)15942(
 



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]