بائیڈن نے لبنان سے متعلق ایمرجنسی کی حالت کو بڑھا دیا ہے

امریکی صدر جو بائیڈن کو دیکھا جا سکتا ہے
امریکی صدر جو بائیڈن کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

بائیڈن نے لبنان سے متعلق ایمرجنسی کی حالت کو بڑھا دیا ہے

امریکی صدر جو بائیڈن کو دیکھا جا سکتا ہے
امریکی صدر جو بائیڈن کو دیکھا جا سکتا ہے
امریکی صدر جو بائیڈن نے لبنان کے لئے ہنگامی حالت میں توسیع کا اعلان کیا ہے جسے واشنگٹن نے 2007 سے اختیار کر رکھا ہے اور بائیڈن نے کانگریس کو ایک خط میں اس میں توسیع کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لبنان سے متعلق ہنگامی حالت میں توسیع ضروری ہے۔

بائیڈن نے اپنے اس فیصلے کا جواز ایران سے (حزب اللہ) کو اسلحے کی جاری منتقلی کے ذریعےدیا ہے جس نے لبنان کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا ہے اور وہ علاقائی عدم استحکام میں بھی معاون ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ان ہتھیاروں میں جدید نظام شامل ہیں جو امریکہ کی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لئے ایک اہم خطرہ ہیں۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے ایک مسودہ قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں یورپی یونین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو اس کے تمام بازوؤں کے ساتھ دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرے اور اس کو پاس کرنے کے لئے اس مسودے پر بحث کے مقصد سے س اسے کانگریس بھیج دیا گیا ہے اور اس منصوبے میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے خلاف لڑائی میں یونین کے اراکین کے درمیان سرحد پار تعاون کو آسان بنا کر اور اس کے اراکین اور اس کے حامیوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرکے اس پر پر دباؤ بڑھائے  اور اس بل میں یورپ کے اندر حزب اللہ کے اثاثوں کو منجمد کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے اور اس میں وہ خیراتی ادارے بھی ہیں جو ان کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں اور اس کی حمایت میں چندہ اکٹھا کرنے کی سرگرمیوں پر پابندی لگانا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ  02   محرم الحرام  1444 ہجری   -  30 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15950]  

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]