سوڈان میں قبائلی تنازعات کے خلاف شروع ہوا مظاہرہ

سول حکمرانی کے مطالبے کے لئے خرطوم میں 26 جولائی کے مظاہرہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
سول حکمرانی کے مطالبے کے لئے خرطوم میں 26 جولائی کے مظاہرہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

سوڈان میں عوامی تحریک کی قیادت کرنے والی "مزاحمتی کمیٹیوں" نے آج (اتوار) دارالحکومت خرطوم میں ریپبلکن پیلس کی طرف پرامن بقائے باہمی کے نعرے کے تحت 20 لاکھ جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے اور یہ ملک کے علاقوں میں قبائلی تنازعات کے خلاف احتجاج کے طور پر ہو رہا ہے۔

اسی طرح ان کمیٹیوں نے فوجی حکومت کا تختہ الٹنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جو گزشتہ 25 اکتوبر سے اقتدار میں ہے اور اس بات کی بھی توقع ہے کہ سیکورٹی حکام مظاہرین کو مرکزی خرطوم تک پہنچنے سے روکنے کے لئے سخت اقدامات کریں گے جہاں ریپبلکن پیلس واقع ہے اور یہ کام  مثلث دارالحکومت کے شہروں کو جوڑنے والے اہم پل کو بند اور مرکزی سڑکوں اور خرطوم کے مرکز کی طرف جانے والے کراسنگ پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی ت کرکے کیا جائے گا تاکہ مظاہرین کو صدارتی محل کے آس پاس تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔(۔۔۔)

اتوار  03   محرم الحرام  1444 ہجری   -  31 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15951]  

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]