الواصل اقوام متحدہ میں اپنی سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہیں

ڈاکٹر عبد العزیز الواصل
ڈاکٹر عبد العزیز الواصل
TT

الواصل اقوام متحدہ میں اپنی سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہیں

ڈاکٹر عبد العزیز الواصل
ڈاکٹر عبد العزیز الواصل
ڈاکٹر عبد العزیز الواصل نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے اپنی اسناد بین الاقوامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کی ہے۔
 
سفیر الواصل جنیوا میں سعودی عرب کے سفیر کے طور پر اپنے موجودہ عہدہ کو سنبھالنے سے پہلے اپنا سفارتی کیرئیر جاری رکھیں گے جسے وہ 2016 سے اقوام متحدہ میں سعودی کے مستقل نمائندے کے عہدے کو سنبھال رہے ہیں اور اس سے قبل وہ لندن میں سعودی نائب سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سفیر عبد اللہ المعلمی نے 11 سال گزارنے کے بعد اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے اپنے عہدے کو خیرباد کہہ دیا ہے جس دوران انہوں نے دلچسپ واقعات، عہدوں اور تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے جس میں وہ ایک شاندار مقرر اور ایک اہم منبر کا تجربہ رکھتے ہیں اور مشترکہ انسانی کارروائی کی حمایت میں اپنے ملک کے موقف، اقدامات اور آپشنز اور بین الاقوامی کارروائی کے لئے سعودی وابستگی اور حقوق کے تحفظ، چارٹر کا خیال رکھنے اور انسانیت کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب کے ارکان نے اس دور کی تعریف کی جس کے دوران سفیر المعلمی نے اپنے ملک کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے عہدے پر فائز رہے ہیں اور گیارہ سال اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور اخلاص کے ساتھ سفارتی کام میں گزارے ہیں اور یہ کام انہوں نے اپنے دین اور ملک کے لئے کیا ہے اور انہوں نے ایک ٹویٹ میں ایک مختصر فلم کو پیش کیا ہے جس میں ان کے گزشتہ سالوں کا ایک مختصر جائزہ شامل ہے جو انہوں نے 2011 میں اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل وفد کے سربراہ کے طور پر شروع کیا تھا۔(۔۔۔)

جمعرات  07   محرم الحرام  1444 ہجری   -  04 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15955]  



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]