خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو زیمبیا کے صدر ہاکنڈی ہاچیلیما کا تحریری پیغام موصول ہوا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کے روز ریاض میں زیمبیا کے صدر کے خصوصی ایلچی، امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر سٹانلی کاکوبو کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ ُپیغام وصول کیا۔
سعودی نیوز ایجنسی نے کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو فروغ دینے کی راہوں سمیت مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیر- 10 محرم 1444ہجری - 08 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15959]