یوکرین کھیرسن میں روس کا محاصرہ کرنا چاہتا ہے

یوکرینی فوجی اتوار کو میکولائیو میں طیارہ شکن ہتھیاروں کی مشقیں کر رہے ہیں (رائٹرز)
یوکرینی فوجی اتوار کو میکولائیو میں طیارہ شکن ہتھیاروں کی مشقیں کر رہے ہیں (رائٹرز)
TT

یوکرین کھیرسن میں روس کا محاصرہ کرنا چاہتا ہے

یوکرینی فوجی اتوار کو میکولائیو میں طیارہ شکن ہتھیاروں کی مشقیں کر رہے ہیں (رائٹرز)
یوکرینی فوجی اتوار کو میکولائیو میں طیارہ شکن ہتھیاروں کی مشقیں کر رہے ہیں (رائٹرز)

یوکرین کی فوج نے ملک کے جنوب میں مقبوضہ شہر کے تمام پلوں پر بمباری کرنے کے بعد کھیرسن میں روسی افواج کا محاصرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مقامی پارلیمان کے رکن سرگئی کھیلان نے کہا: "قابضین کے لیے دریا کو عبور کرنے کا واحد راستہ انتونیوسکی پل کے قریب تیرنے والے بورڈز کا استعمال کرنا ہے، لیکن اس سے ان کی ضروریات پوری نہیں ہوں گی۔" انہوں نے انکشاف کیا کہ "روس کمانڈ سینٹرز کو دریا کے دائیں کنارے سے بائیں کنارے منتقل کر رہا ہے کیونکہ اسے احساس ہے کہ کشیدگی بڑھنے کی صورت میں بہ وقت ضرورت وہ سائٹ کو خالی کرنے سے قاصر ہو سکتا ہے۔"
یہ کیف اور ماسکو کے مابین ایک بار پھر ملک کے جنوب میں زاپوریزیا پلانٹ پر بمباری کے الزامات کے تبادلے کے وقت میں ہے، جبکہ یوکرین نے روس کو پلانٹ پر اس کی موجودگی سے خبردار کیا ہے۔ یوکرین کے زاپوریزیا پلانٹ چلانے والے "انرگو ایٹم" گروپ نے کہا ہے کہ: اینرگودار کی سڑکوں پر اپنی موجودگی کو کم کریں۔ ہمیں روسی قابضین کی طرف سے نئی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔" گروپ نے جہاں یہ پلانٹ واقع ہے اس شہر کے ایک مقامی اہلکار جو کیف کا وفادار ہے اس کو یہ پیغام پہنچایا ہے۔ گروپ نے مزید کہا ہے کہ: "رہائشیوں کی تصدیق کے مطابق زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ کی طرف ایک بار پھر بمباری کی گئی ہے،" گروپ نے نشاندہی کی کہ "بمباری کرنے اور اس کے ہدف تک پہنچنے کا درمیانی وقت تین سے پانچ سیکنڈ ہے۔"(...)

پیر - 17 محرم 1444ہجری - 15 اگست 2022ء شمارہ نمبر (15966)
 



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]