"ریڈ سی فائٹ": اوسک اسے "افسانوی" خیال کرتے ہیں... اور جوشوا اپنی بیلٹ واپس لینا چاہتے ہیں

گزشتہ روز جدہ میں ہونے والی پریس کانفرنس کا ایک منظر (فوٹو: عبداللہ الفالح)
گزشتہ روز جدہ میں ہونے والی پریس کانفرنس کا ایک منظر (فوٹو: عبداللہ الفالح)
TT

کل (بدھ) کو منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران یوکرائنی باکسر اولیکسینڈر اوسک اور برطانیہ کے باکسر انتھونی جوشوا نے  اس بات کی تصدیق کی کہ پرسوں (ہفتہ) کو تاریخی "ریڈ سی فائٹ" مں ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ ٹائٹل جیتنے کے لیے اپنی مکمل تیاری کر لی ہے۔
اوسک اور جوشوا نے سعودی عرب میں ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، دونوں کو جمع کرنے والی اس فائٹ کے ساتھ ساتھ شاندار اور پرجوش ماحول کی تعریف کی اور مہمان نوازی اور گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیتنے اور عالمی اعزاز حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔
پریس کانفرنس میں مرکزی فائٹ سے قبل ثانوی فائٹ میں حصہ لینے والے باکسرز کو منظر عام پر لایا گیا، جس میں مملکت کے اندر اور باہر سے میڈیا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس دوران باکسرز نے فائٹ کے لئے اپنی تیاری کے حوالے سے گفتگو میں حصہ لیا، جبکہ مختلف ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے میڈیا کے افراد اس عالمی ایونٹ کی کوریج کرنے کے خواہش مند اور اس فائٹ کے عظیم انتظامات پر تعریف کا اظہار کیا۔(...)

جمعرات - 20 محرم 1444ہجری - 18 اگست 2022 ء شمارہ نمبر [15969]
 
"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں اطراف کی ذیلی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادوں اور وزراء کی موجودگی میں "کوآرڈینیشن کونسل" کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی گہرے و مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے اندر میں ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان مضبوط اور گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باندھتے ہیں، اور خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے ان ممالک کے عوام کے لیے استحکام اور ترقی حاصل ہو گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تعاون کے تمام شعبوں میں کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش کے مطابق ان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]