صدام کی تقدیر لبنانی ڈائریکٹر سیکورٹی کے ہاتھ میں ہے

صدام کی تقدیر لبنانی ڈائریکٹر سیکورٹی کے ہاتھ میں ہے
TT

صدام کی تقدیر لبنانی ڈائریکٹر سیکورٹی کے ہاتھ میں ہے

صدام کی تقدیر لبنانی ڈائریکٹر سیکورٹی کے ہاتھ میں ہے
لبنانی سیکورٹی سروسز نے عراقی صدر صدام حسین کے ایک رشتہ دار نوجوان عبد اللہ یاسر سبعاوی الحسن کو گرفتار کر لیا ہے جو صدام حسین کے سوتیلے بھائی سبعاوی ابراہیم الحسن کے پوتے ہیں اور یہ انٹرپول کی طرف سے جاری کردہ ایک میمورنڈم کی بنیاد پر ہوا جسے عراقی عدالتی حکام کی درخواست پر انجام دیا گیا ہے۔
 
سعد انٹرپول ابراہیم الحسن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ نشر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بھتیجے عبداللہ کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے اور عرب اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے انجام کا پتہ لگانے کے لئے مداخلت کریں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان میں سیکیورٹی حکام نے اسے گزشتہ جولائی میں گرفتار کیا ہے۔

لبنانی پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عباس ابراہیم نے عراقی نیوز سٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی مطلوب عراقی عبد اللہ یاسر سبعاوی الحسن کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہا ہے؛ کیونکہ اس کے خلاف ایسی مجرمانہ کارروائیاں کرنے کا الزام ہے جس میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں ہیں اور یہ بین الاقوامی انٹرپول میمورنڈم کی بنیاد پر کیا گیا ہے جسے لبنانی سیکورٹی سروسز کے ذریعہ انجام دیا گیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 22 محرم الحرام 1444ہجری -  20 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15971]  

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]