دبیبہ نے طرابلس میں اضافی کمک لایا ہے

طرابلس میں "5 + 5" فوجی کمیٹی کے ساتھ الحداد، الدبیبہ اور المنفی کے اجلاس کی متحدہ حکومت کی طرف سے نشر کی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے
طرابلس میں "5 + 5" فوجی کمیٹی کے ساتھ الحداد، الدبیبہ اور المنفی کے اجلاس کی متحدہ حکومت کی طرف سے نشر کی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے
TT

لیبیا میں متوازی "استحکام" حکومت کے سربراہ فتحی باشاغا کی جانب سے دارالحکومت طرابلس میں داخل ہونے کی ایک اور کوشش کے پیش نظر عبوری "اتحاد" حکومت کے سربراہ عبد الحمید الدبیبہ نے طرابلس میں ایک سیکورٹی اجلاس منعقد کیا ہے اور اسی وقت شہر میں اس کی افواج کی مسلسل آمد بھی دیکھی گئی ہے۔

مقامی باشندوں کی شہادتوں کے مطابق مسلسل دوسرے روز ڈرون طرابلس کے آسمان پر اڑتے دیکھے گئے ہیں جبکہ مقامی میڈیا نے الخمس شہر کے قریب ساحلی سڑک پر طرابلس شہر کی جانب مسلح قافلے اور الخلہ کے علاقے کی طرف "444ویں فائٹنگ بریگیڈ" سے تعلق رکھنے والی فوجی گاڑیوں کے گزرنے کی نگرانی کی ہے اور یہ دارالحکومت کی حفاظت اور اس کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کرنے کے لئے الدبیبہ سے وابستہ مسلح ملیشیاؤں کی آمد کے تناظر میں دیکھنے کو آیا ہے۔

اگرچہ الدبیبہ نے انقرہ کی طرف سے پیغام موصول ہونے کے بارے میں میڈیا لیکس کو نظر انداز کیا ہے جس میں انہیں اقتدار آسانی سے سونپنے اور کسی بھی مسلح کشیدگی سے دور رہنے کی تاکید ہوئی ہے اور انہوں نے ریاستی کونسل کے چیئرمین خالد المشری کے ذریعے باشاغا کو پیغام دے دیا ہے کیونکہ وہ دارالحکومت میں کسی بھی جنگ کے لئے تیار تھے۔(۔۔۔)

منگل 25 محرم الحرام 1444ہجری -  23 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15974]  

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]