سعودی عرب کی غیر تیل برآمدات کے اشارے (بشمول دوبارہ برآمدات) میں حال ہی میں بڑی چھلانگ دیکھنے میں آئی ، جو کہ جون میں 30 بلین ریال (8 بلین ڈالر) تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے سال اسی مہینے میں 24 بلین ریال (6.4 بلین ڈالر) کے مقابلے میں 6 بلین ریال (1.6 بلین ڈالر) کے اضافے کے ساتھ، 26.8 فیصد اضافہ ہے۔ جبکہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں اس کی مالیت 86 بلین ریال (22.9 بلین ڈالر) تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 66 بلین ریال (17.6 بلین ڈالر) کے مقابلے میں، 20 بلین ریال (5.3 بلین ڈالر) یا 31 فیصد اضافہ ہے۔
سعودی مالیاتی بجٹ کی جاری حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پہلی ششماہی کے دوران 75 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا جو 434 بلین ریال (115.7 بلین ڈالر) تک پہنچ گیا۔ جبکہ غیر تیل کی آمدنی نے 5 فیصد کا اضافہ حاصل کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں اضافہ جاری رکھا۔
بین الاقوامی تجارت
کل (بروز بدھ)، جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اس سال جون کے لیے مملکت کا بین الاقوامی تجارتی بلیٹن جاری کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی تجارتی سامان کی برآمدات کی مالیت 148 بلین ریال (39.4 بلین ڈالر) تک پہنچ گئی یے جو کہ 2021 میں اسی مہینے کے دوران 84 بلین ریال (22.4 بلین ڈالر) کے مقابلے میں 64 بلین ریال (17 بلین ڈالر) کا اضافہ ہے۔ جو 75.2 فیصد کی شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ (...)
جمعرات - 27 محرم 1444 ہجری - 25 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15976]