میکرون اور تبون آج تجدید شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو کل جزائر میں سینٹ یوگن قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو کل جزائر میں سینٹ یوگن قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے جزائر کا اپنا دورہ شروع کیا ہے جو آج (ہفتہ) تک جاری ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے لئے بہتر مستقبل کی تعمیر ہے لیکن نوآبادیاتی ماضی کے سلسلہ میں کوئی بات نہیں کی جائے گی اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کو مستقبل میں آگے بڑھنے کے لئے ہمت کے ساتھ سامنا کرنا چاہیے اور نوجوان کاروباری افراد اور ترقی کرنے والی کمپنیوں پر توجہ دینی چاہئے۔

ایلیزیہ پیلس نے کل اعلان کیا ہے کہ صدر میکرون آج اپنے جزائری ہم منصب عبد المجید تبون کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جو ایک نئی، ٹھوس اور پرجوش شراکت داری ہے۔

گزشتہ روز فرانسیسی صدر اور ان کے جزائری ہم منصب نے مہینوں کی سفارتی کشمکش کے بعد اپنی مفاہمت کا آغاز کیا ہے۔

دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت پر امید نظر آئے ہیں جبکہ تبوون نے حوصلہ افزا نتائج کے بارے میں بات کی ہے جس کی وجہ سے ہمیں پابند کرنے والی خصوصی شراکت داری کے لئے امید افزا امکانات پیدا کرنا ممکن ہوگا اوراس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ فرانس اور جزائر دوبارہ بہت ساری حکومتی کمیٹیاں شروع کرنے جا رہے ہیں، خاص طور پر اقتصادی اور اسٹریٹیجک شعبوں میں کافی توجہ مرکوز ہوگی۔(۔۔۔)

ہفتہ 29 محرم الحرام 1444ہجری -  27 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15978]    

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]