زیلنسکی نے مزید کہا ہے کہ بیک اپ ڈیزل جنریٹرز نے اسٹیشن کے کولنگ اور سیفٹی سسٹم کے لئے ضروری بجلی فراہم کی ہے اور انہوں نے یوکرین کے تکنیکی ماہرین کی تعریف کی ہے جو روسی فوج کی نگرانی میں اسٹیشن چلا رہے ہیں اور انہوں نے جمعرات کی شام کو ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ اگر یہ بجلی کی بندش کے بعد ہمارے اسٹیشن کے عملے کا رد عمل نہ ہوتا تو اب ہمیں پہلے ہی ایک ریڈیو ایکٹیو (لیک) حادثے کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس نے یوکرین اور تمام یورپی باشندوں کو تابکاری کی تباہی سے ایک قدم دور کر دیا ہے اور ہر وہ منٹ جس میں روسی افواج جوہری پاور پلانٹ کے اندر موجود ہیں عالمی تابکاری کی تباہی کا خطرہ باقی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 29 محرم الحرام 1444ہجری - 27 اگست 2022ء شمارہ نمبر[15978]