اٹامک انرجی کا ایک وفد زاپوریزیا اسٹیشن پہنچنے والا ہے

یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ زاپوریزیا کا ایک فضائی منظر دیکھا جا سکتا ہے جو یورپ میں سب سے بڑا ہے (اے ایف پی)
یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ زاپوریزیا کا ایک فضائی منظر دیکھا جا سکتا ہے جو یورپ میں سب سے بڑا ہے (اے ایف پی)
TT

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا ایک وفد ہفتوں تک جاری حملوں اور ایک بڑے جوہری حادثے کے خدشات کے پس منظر میں یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پلانٹ کا رخ کرنے کو ہے اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کم از کم دس افراد پر مشتمل اس وفد کی سربراہی ذاتی طور پر کر رہے ہیں تاکہ جنوبی یوکرین میں محاذ جنگ پر روسی فوج کے زیر قبضہ سٹیشن کا معائنہ کیا جا سکے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے یوکرائنی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مشن ویانا سے روانہ ہو گیا ہے اور کل کیو پہنچنا تھا جبکہ وزارت کے ترجمان اولیگ نکولینکو نے فیس بک پر کہا ہے کہ وفد کی طرف سے آنے والے دنوں میں کام شروع کرنے کی امید ہے۔

اسی سلسلہ میں گروسی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمیں یوکرین کی سلامتی اور یورپ کے سب سے بڑے (ایٹمی) اسٹیشن کی حفاظت کرنی چاہیے اور ساتھ ہی جوہری تباہی کے حقیقی خطرے سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 02 صفر المظفر 1444ہجری -  30 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15981]    

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]