کویتی قومی اسمبلی کے انتخابات 2022 میں حصہ لینے کے لئے 115 کویتی باشندوں نے جن میں 107 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں کل امیدواری کی درخواستیں قبول کرنے کے پہلے دن کے اختتام پر اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں اور امیدواری کے لئے سب سے نمایاں درخواست دہندگان میں قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر پارلیمانی قطب احمد السعدون ہیں جنہوں نے انتخابی امور کے محکمے میں اپنی امیدواری کے اندراج کے بعد اعلان کیا ہے کہ اگلا مرحلہ اصلاحات کا مرحلہ ہے جہاں ہم نے پہلا قدم دیکھا ہے جو ووٹوں کی منتقلی کے ذریعے دھوکہ دہی کو کم کرنا ہے۔
اسی طرح پارلیمنٹ 2020 میں پانچ نمائندوں کے بلاک کے ممبران نے بھی 2022 کے انتخابات کے لئے اپنے امیدواری کے کاغذات جمع کرائے ہیں اور اس بلاک میں حسن جوہر، مہنّد السایر، مہلہل المضف، عبد اللہ جاسم المضف، اور بدر المُلا شامل ہیں اور پہلے حلقے میں جوہر، دوسرے حلقے میں بدر المُلّا، تیسرے حلقے میں مہلہل المضف، پہلے حلقے میں عبد اللہ جاسم المضف اور تیسرے حلقے میں مہند السایر کو نامزد کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 02 صفر المظفر 1444ہجری - 30 اگست 2022ء شمارہ نمبر[15981]