بغداد میں سکون واپس آ گیا اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا مقدمہ ملتوی

بغداد کے ایک پل پر عام ٹریفک (اے ایف پی)
بغداد کے ایک پل پر عام ٹریفک (اے ایف پی)
TT

بغداد میں سکون واپس آ گیا اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا مقدمہ ملتوی

بغداد کے ایک پل پر عام ٹریفک (اے ایف پی)
بغداد کے ایک پل پر عام ٹریفک (اے ایف پی)

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز اپنے عراقی ہم منصب فواد محمد حسین کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کی حمایت اور فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا۔
سعودی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ دونوں وزراء نے مشترکہ دلچسپی کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ منگل کے روز سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ "وہ برادر ملک عراق میں جاری حالیہ واقعات کی پیش رفت پر انتہائی تشویش کے ساتھ پیروی کر رہے ہیں اور اس پیش رفت کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر انہیں انتہایہ افسوس ہے۔" جبکہ بغداد میں وفاقی عدالت نے عام کرفیو کے نفاذ اور ریاستی اداروں میں تعطیل کی وجہ سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے مقدمے کی سماعت آج (جمعرات) تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میدانی طور پر، دارالحکومت بغداد میں خونی رات کے بعد گرین زون میں سکون واپس آگیا ہے جبکہ طبی ذرائع کے مطابق اس تصادم کے نتیجے میں 30 سے ​​زائد افراد ہلاک اور 570 سے زائد زخمی ہوئے۔ دو اہم پل، "جمہوری پل" جس پر الصدری تحریک  کے حامیوں نے اور "معلق پل" جس پر کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں نے قبضہ کر رکھا تھا، ٹریفک کی قدرتی نقل و حرکت کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس سے دارالحکومت کی دونوں اطراف میں کراسنگ کو آسان بنا دیا ہے۔ الصدر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کے اعلان کے دو دن بعد، لیڈر کے وزیر صالح محمد العراقی، جس نے حکومت بنانے پر اصرار کے معاملے میں ’’فریم ورک‘‘ قوتوں پر شدید حملہ کیا تھا، کے نام سے جانا جانے والا صفحہ کل واپس آگیا ہے۔ جبکہ الصدر مسلح دھڑوں کی گستاخی کو بیان کرنے سے مطمئن تھے، انہوں نے کل ایک ٹویٹ میں تمام "فریم ورک" فورسز اور حکومت جس کی وہ تشکیل کرنا چاہتے ہیں، اس کی تفصیل کو عام کیا۔(...)

جمعرات - 4 صفر 1444ہجری - 01 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15983]
 



غزہ میں نصیرات، الزویدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری میں 70 افراد ہلاک

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (ای پی اے)
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (ای پی اے)
TT

غزہ میں نصیرات، الزویدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری میں 70 افراد ہلاک

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (ای پی اے)
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (ای پی اے)

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے کل اتوار کے روز اطلاع دی کہ غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزویدہ اور دیر البلح کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ایجنسی نے کہا کہ بمباری کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔ جب کہ اسرائیل کی غزہ شہر پر بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الہوی اور شیخ عجلین کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں، ایجنسی کی اطلاع کے مطابق خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16 ہلاک شدگان کی لاشیں ہسپتالوں میں پہنچی ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے آج صبح سویرے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر اصرار کے ذریعے یہاں کی آبادی کو زبردستی نقل مکانی پر مجبوری کر رہی ہے۔

ایجنسی نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے دیئے گئے بیان کو نقل کیا، انہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسے نہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری کاروائی کی ضرورت ہے۔"

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]