چین نے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے جس میں چین کے سنکیانگ علاقے میں ممکنہ "انسانیت کے خلاف جرائم" اور ایغور اقلیت کے خلاف تشدد اور جنسی تشدد کے "معتبر ثبوت" کے بارے میں بات کی گئی ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے کل (جمعرات کے روز) کہا کہ یہ رپورٹ، جو تقریباً پچاس صفحات پر مشتمل ہے، "سیاست زدہ، مکمل طور پر غیر قانونی اور غلط ہے۔" اور مزید کہا کہ یہ رپورٹ "گمراہ کن معلومات کا مرکب ہے اور امریکہ اور مغرب کی حکمت عملی کی خدمت میں ایک آلہ ہے جس کا مقصد چین کی (ترقی) میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔" (...)
جمعہ - 5 صفر 1444ہجری - 02 ستمبر 2022ء، شمارہ نمبر [15984]