"الظواہری کی خلافت" کے امیدواروں کے دائرہ میں ہوئی کشادگی

ایمن الظواہری کو دیکھا جا سکتا ہے (آرکائیو - اے ایف پی)
ایمن الظواہری کو دیکھا جا سکتا ہے (آرکائیو - اے ایف پی)
TT

"الظواہری کی خلافت" کے امیدواروں کے دائرہ میں ہوئی کشادگی

ایمن الظواہری کو دیکھا جا سکتا ہے (آرکائیو - اے ایف پی)
ایمن الظواہری کو دیکھا جا سکتا ہے (آرکائیو - اے ایف پی)
گزشتہ ماہ کے اوائل میں افغانستان میں ایک امریکی حملے میں مارے گئے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی جانشینی کے لئے ممکنہ امیدواروں کی فہرست وسیع ہو چکی ہے کیونکہ القاعدہ کی قیادت کے امیدواروں کی فہرست میں نئے شامل ہوئے ہیں جیسے کہ ابو عبیدہ یوسف العنابی، خالد باطرفی اور عمر احمد دیری اور ان کے علاوہ سیف العدل اور عبدالرحمٰن المغربی ہیں۔

بنیاد پرست تحریکوں کے امور میں ماہر مصری محقق احمد زغلول کے مطابق اب تنظیم (القاعدہ) کی حالت زوال کی شکار ہو رہی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ (زوال) نئے رہنما کے (امتحان) کے ساتھ واضح طور پر ظاہر ہوا ہے کیونکہ کون (الظواہری کی جگہ لے گا) اس سلسلہ میں شاخوں کے درمیان اختلاف موجود ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 06 صفر المظفر 1444ہجری -  03 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[15985]    

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]