ایک نایاب تصویر نے الظواہری کی خلافت کی فائل کھول دی

امریکہ کو مطلوب سیف العدل (بائیں)، ابو محمد المصری اور ابو الخیر المصری
امریکہ کو مطلوب سیف العدل (بائیں)، ابو محمد المصری اور ابو الخیر المصری
TT

ایک نایاب تصویر نے الظواہری کی خلافت کی فائل کھول دی

امریکہ کو مطلوب سیف العدل (بائیں)، ابو محمد المصری اور ابو الخیر المصری
امریکہ کو مطلوب سیف العدل (بائیں)، ابو محمد المصری اور ابو الخیر المصری

تنظیم "القاعدہ" کے تین سینئر رہنماؤں کی ایک نایاب تصویر سامنے آئی ہے - بشمول سیف العدل، فوجی اہلکار جن کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ ایمن الظواہری کا جانشین ہے - جو ظاہر کرتی ہے کہ وہ ایرانی دارالحکومت تہران میں تھے۔ جبکہ امریکی حکومت کی کئی درجہ بندیوں نے اس سے قبل ایران میں "القاعدہ" کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔
پرسوں انسداد دہشت گردی سے تعلق رکھنے والے دو امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں  نے "لانگ وار جرنل" کو آزادانہ طور پر تصویر کی صداقت کے ساتھ ساتھ تینوں اارد کی شناخت کی تصدیق کی ہے۔  انٹیلی جنس اہلکاروں نے بتایا کہ یہ تصویر تہران میں 2015 سے پہلے لی گئی تھی۔ تصویر میں، (بائیں سے دائیں)، سیف العدل، ابو محمد المصری، اور ابو الخیر المصری ہیں جو تینوں امریکہ کو مطلوب ہیں۔ یہ تصویر ان الزامات پر شبہات کے سائے کو گہرا کرتی ہے کہ ایران نے انہیں اور دیگر "القاعدہ" رہنماؤں کو "سخت نظر بندی" میں رکھا ہوا ہے۔(...)

پیر - 8 صفر 1444ہجری- 05 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15987]
 
میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو تناؤ کو ہوا دینے والے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ "آج میں نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سینئر حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران حکومتی عہدیداروں سمیت دیگر ذمہ داران کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ ایسے تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی حمایت میں کمی اور اسرائیل کی سلامتی پر زیادہ پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔"

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں شہریوں کو ترجیح دے، لیکن شہر میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیے بغیر کہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا ہجوم ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]