یوکرائنی افواج کی پیش قدمی اور ماسکو نے الحاق کیا معطل

کل روسی صدر کو شہر پیٹرو پاولوسک-کاماچٹسکی میں شکاری پرندوں کے تحفظ کے مرکز کے دورے کے دوران ایک فالکن اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

یوکرین کی افواج نے کھرسن کی طرف پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے روسیوں کو نقصان پہنچایا ہے اور خطے کے اہم پلوں کو ناقابل گزر بنا کر ان کی سپلائی لائنوں میں خلل ڈال دیا ہے۔

یوکرین کی فوج کی جنوبی کمان نے فیس بک پر اطلاع دی ہے کہ کھیرسن کے مغرب میں واقع قصبے تومینا بلکا کے قریب دشمن کے گولہ بارود کے ڈپو، ایک لوووی گاؤن کے قرب پونٹون پل اور کھیرسن کے جنوب مشرق میں روسی فوج کی ایک معائنہ پوسٹ تباہ وبرباد کر دیا ہے اور  جوابی حملے کے تناظر میں جنوبی یوکرین میں کئی قصبوں کی بازیابی بھی ہوئی ہے۔

اسی طرح یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی جنوب میں دو قصبوں اور مشرق میں ایک تیسرے قصبہ کو بحال کرنے کی تصدیق کی ہے لیکن ان کے نام انہوں نے نہیں بتائے ہیں جبکہ صدارتی انتظامیہ کے اسسٹنٹ سربراہ کریلو تیموشینکو نے بتایا ہے کہ یوکرین کا جھنڈا ویسوکوپلیا گاؤں میں بلند کیا گیا ہے جو روس کے زیر کنٹرول کھیرسن علاقے کے مشرق میں واقع ہے۔(۔۔۔)

منگل 09 صفر المظفر 1444ہجری -  06 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[15988]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]