شاہی مینڈیٹ کے ذریعہ ٹراس بنی برطانیہ کی وزیر اعظم

شاہی مینڈیٹ کے ذریعہ ٹراس بنی برطانیہ کی وزیر اعظم
TT

شاہی مینڈیٹ کے ذریعہ ٹراس بنی برطانیہ کی وزیر اعظم

شاہی مینڈیٹ کے ذریعہ ٹراس بنی برطانیہ کی وزیر اعظم
کل منگل کو ملکہ الیزبتھ دوئم کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران لیز ٹراس باضابطہ طور پر برطانوی حکومت کی نئی سربراہ بن گئیں ہیں جس کے دوران انہوں نے ان سے نئی حکومت تشکیل دینے اور ملک کے معاملات کو سنبھالنے کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے کہا ہے جبکہ توانائی کا بحران لاکھوں خاندانوں اور کاروباروں کے مالیات کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔

علامتی تقریب سکاٹش ہائی لینڈز کے دور دراز بالمورل پیلس میں ہوئی؛ کیونکہ 96 سالہ ملکہ نے صحت کے مسائل کی وجہ سے لندن واپس نہ آنے کا انتخاب کیا۔

بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکہ نے معزز نمائندہ الیزبتھ ٹرس کا اسقبال کیا اور ان سے نئی حکومت بنانے کا مطالبہ کیا اور بیان میں مزید کہا گیا کہ"محترمہ ٹراس نے اپنی ملکہ کی درخواست کو قبول کیا اور وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر ان کے ہاتھ کا بوسہ لیا۔

یاد رہے کہ بالمورل میں حوالگی کی آخری تقریبات ملکہ وکٹوریہ کے دور میں 1885 کی ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 10 صفر المظفر 1444ہجری -  07 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[15989]   



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]