پوٹن کا قحط سے خبردار اور یورپ کی تمام توانائی کو منقطع کرنے کی دھمکی

پوٹن نے زور دے کر کہا کہ دنیا اس وقت جو تبدیلیاں دیکھ رہی ہے وہ "ناقابل واپسی" ہیں (اے ایف پی)
پوٹن نے زور دے کر کہا کہ دنیا اس وقت جو تبدیلیاں دیکھ رہی ہے وہ "ناقابل واپسی" ہیں (اے ایف پی)
TT

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کل (بدھ کے روز) ترقی پذیر ممالک میں قحط سے خبردار کیا اور دھمکی دی کہ اگر یورپی یونین نے روسی توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی دھمکیوں پر عمل درآمد کیا تو یورپی یونین کے ممالک سے ہر قسم کی توانائی روک دی جائے گی۔
پوٹن نے روس کے مشرق بعید میں منعقدہ اقتصادی فورم سے اپنی تقریر میں اس بات کی تردید کی کہ "نارڈ اسٹریم" پائپ لائن کے ذریعے روسی گیس کی ترسیل روکنے کے چند دن بعد ان کا ملک یورپ کے خلاف توانائی کو بطور "ہتھیار" استعمال کر رہا ہے۔ پوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک کہتے ہیں کہ "روس توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔  فضول بات! ہم کونسا ہتھیار استعمال کر رہے ہیں؟ ہم درآمد کنندہ ممالک کی درخواستوں کے مطابق ضروری مقدار فراہم کرتے ہیں۔" روسی صدر نے مزید کہا کہ "ہمیں ایک ٹربائن دیں اور ہم کل ہی  (نارڈ اسٹریم) کو دوبارہ شروع کر دیں گے۔"

جمعرات - 11 صفر 1444ہجری - 08 ستمبر 2022 عیسوی شمارہ نمبر [ 15990[
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]