کل (بروز جمعرات) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کیف کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران امریکہ کی جانب سے روس کا مقابلہ کرنے کے لئے یوکرین اور اس کے ہمسایہ ممالک کو تقریباً 2.7 بلین ڈالر کی نئی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا۔
یہ دورہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی نیٹو ممالک میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کی ماہانہ میٹنگ کے ضمن میں ہونے والی ملاقاتوں کے ساتھ بھی موافق ہے؛ جس کا مقصد یوکرین کے لیے فوجی امداد کو مربوط کرنا ہے۔ یوکرینی افواج کی شمال مشرقی محاذ پر پیش قدمی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے آسٹن نے کہا، "اب ہم میدان جنگ میں اپنی مشترکہ کوششوں کی واضح کامیابی دیکھ رہے ہیں۔"(...)
جمعہ - 12 صفر 1444ہجری - 09 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15991]