ایران پر امریکہ کی نئی پابندیاں ہوئیں عائد

بلنکین کو کل پولینڈ کے رزیسزو – یاسنکا ایئرپورٹ سے برسلز جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
بلنکین کو کل پولینڈ کے رزیسزو – یاسنکا ایئرپورٹ سے برسلز جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

گزشتہ روز امریکی وزارت خزانہ نے البانیہ کے خلاف حالیہ سائبر حملوں اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف ہیکنگ کی سرگرمیوں کے پس منظر میں ایرانی وزارت انٹیلی جنس اور اس کے وزیر اسماعیل خطیب پر پابندیاں عائد کیا ہے اور یہ اقدام جولائی میں ہونے والے سائبر حملے کے بعد بدھ کے روز البانیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس کا الزام اس نے ایران پر عائد کیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس اور سیکیورٹی بہت سے ایسے نیٹ ورکس کی نگرانی کرتی ہے جو سائبر سیکیورٹی کے لئے خطرہ ہیں۔

یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو ڈرون تیار کرنے اور بھیجنے میں کردار ادا کرنے پر جمعرات کو تین ایرانی کمپنیوں اور ایک فرد پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر یہ دوسری امریکی پابندیاں ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 13 صفر المظفر 1444ہجری -  10 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[15992]   

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]