جمعہ کے روز بادشاہ چارلس سوم نے تخت پر فائز ہونے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وعدہ کیا ہے کہ وہ ساری زندگی انگریزوں کی خدمت کریں گے اور اپنی مرحوم والدہ کی وراثت اور ان سے پہلے کئے گئے عہد کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی زندگی بھر اس خدمت سے وابستہ رہوں گا اور چارلس نے اپنی والدہ کی خدمت والی زندگی، ان کی روایت سے محبت اور ترقی سے وابستگی کے ساتھ ساتھ ان کے جذبات اور حالات کی تعریف کی ہے جن کا جمعرات کو انتقال ہوا ہے۔
بکنگھم پیلس سے ایک ٹیلیویژن خطاب میں جہاں وہ دوپہر کو پہنچے ہیں انہوں نے آنجہانی ملکہ کو اپنے اور ان کے خاندان کے لئے "یک تحریک اور مثال قرار دیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ملکہ نے غیر متزلزل لگن کے ساتھ کیا ہے میں اب اپنے آپ سے عہد کرتا ہوں کہ میں اپنی باقی زندگی ویسا ہی کروں گا اور ان آئینی اصولوں کا دفاع کرتا رہوں گا جو ہماری قوم کے دل میں ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 13 صفر المظفر 1444ہجری - 10 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر[15992]