ترکی نے داعش کی صفوں کے ایک جج کو گرفتار کر لیا ہے

الصمیدعی کو کل استنبول میں لے جاتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (اناضول)
الصمیدعی کو کل استنبول میں لے جاتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (اناضول)
TT

ترکی نے داعش کی صفوں کے ایک جج کو گرفتار کر لیا ہے

الصمیدعی کو کل استنبول میں لے جاتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (اناضول)
الصمیدعی کو کل استنبول میں لے جاتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (اناضول)
کل (جمعہ) ترک حکام نے بشار الخطاب غزال الصمیدعی سے تفتیش شروع کی ہے جو داعش کے ایک اہم رہنما اور تنظیم کے ممکنہ رہنما کے طور پر ان کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تنظیم کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی اور اس کے جانشین امیر محمد عبد الرحمٰن المولا الصلبی (ابو ابراہیم القرشی) کی بالترتیب اکتوبر 2019 اور گزشتہ فروری میں شمالی شام میں دو امریکی کارروائیوں میں ہلاکت کے بعد عراقی نژاد الصمیدعی کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ داعش کی صفوں کے اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

بشار الخطاب کو غزال الصمیدعی کے تخلص سے جانا جاتا ہے جیسے ابو زید،"پروفیسر زید، ابو خطاب العراقی، حاجی زید العراقی اور "ابو المعز العراقی کے نام سے جانا جاتا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 13 صفر المظفر 1444ہجری -  10 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[15992]   



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]