ڈیور۔۔۔ پیرس میں خریداری کے لئے ایک نیا چہرہ

کرسچین ڈیور کے سی ای او پیٹرو بیکاری کو دیکھا جا سکتا ہے
کرسچین ڈیور کے سی ای او پیٹرو بیکاری کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

ڈیور۔۔۔ پیرس میں خریداری کے لئے ایک نیا چہرہ

کرسچین ڈیور کے سی ای او پیٹرو بیکاری کو دیکھا جا سکتا ہے
کرسچین ڈیور کے سی ای او پیٹرو بیکاری کو دیکھا جا سکتا ہے
ان دنوں پیرس کا دورہ کرنے والا فرانسیسی دارالحکومت کے نشانات میں شامل ایک نئے نشان سے محروم نہیں ہوگا جو کہ "30 مونٹین" ہے اور یہ عنوان 1946 میں اپنے قیام کے بعد سے «ڈیور» کے گھر سے گہرا تعلق رکھتا ہے، لیکن اس کی کل کی تصویر اور آج کی تصویر میں فرق ہے۔

تقریباً 12,000 مربع میٹر کے رقبے کے ساتھ اس تاریخی نشان کو دیکھنے والے کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ خریداری کے لئے لگژری "بوتیک" ہے، یا گھر کی تاریخ میں غوطہ لگانے کے لئے کوئی میوزیم ہے، یا "ڈیور" کی دنیا میں کچھ خرچ کرنے کے لئے کوئی منی ہوٹل ہے یا یہ ایک اعلیٰ درجے کا ریستوراں ہے۔

کرسچین ڈیور کوچر کے چیئرمین اور سی ای او پیٹرو بیکاری نے الشرق الاوسط کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ان سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ ہے اور بہت کچھ ہے۔۔۔ یہ اپنے تمام جذبات اور تمام حواس اور جوش وخروش کے ساتھ خریداری کا نیا چہرہ ہے۔(۔۔۔)

اتوار 14 صفر المظفر 1444ہجری -  11 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[15993]   



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]