لبنان میں بینکوں کے خلاف حملوں کے دو نئے واقعات

کل بیروت میں "بلوم بینک" کی ایک شاخ کے شیشے کی کھڑکی کو توڑ کر اس سے نکلتے ہوئے ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے) اور دائرہ میں ایک نوجوان عورت کو اسی بینک میں پستول لئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

لبنان میں بینکوں پر ہنگامہ آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے؛ کیونکہ مالیاتی بحران شدت اختیار کر چکی ہے اور بینک جمع کنندگان کی رقوم واپس کرنے میں ہچکچا رہا ہے جن کے پاس ان رقوم کی وصولی کا واحد راستہ طاقت کا اختیار کرنا بن گیا ہے۔

کل بیروت کے بلوم بینک اور بحیرہ روم بینک میں دو جمع کنندگان کی طرف سے دو حملے کے واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں اور ان دونوں کارروائیوں کا اختتام ڈپازٹرز کو ان کی رقم میں سے 50 ہزار ڈالر حاصل کرنے کے ساتھ ہوا اور ایک باخبر ذریعے نے الشرق الاوسط کو تصدیق کی کہ دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے ایک بینک پر پہلے حملہ کرنے والے کو 2019 میں چند دنوں کے لئے گرفتار کیا گیا تھا اور  اسے بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا گیا تھا۔

سالی الحافظ نامی نوجوان خاتون نے بیروت کے علاقے سوڈیکو میں واقع "بلوم بینک" کی ایک شاخ پر دھاوا بول کر متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا اور اپنی بیمار بہن کے علاج کے لئے جمع کردہ رقم میں سے پیسہ نہ ملنے کی صورت میں خود پر پٹرول پھینک کر اپنے آپ کو آگ کے حوالہ کرنے کی دھمکی دی لیکن بعد میں اسے 20 ہزار ڈالر کی رقم حاصل ہو گئی اور  سوشل میڈیا پر سالی کی اس وقت کی تصاویر پھیل گئیں جب وہ بینک میں ہتھیار پکڑے ہوئی تھی جس کے بعد اس نے کہا کہ یہ اصلی نہیں ہے اور اس نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ اس نے کینسر میں مبتلا اپنی بہن کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کے لئے رقم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 18 صفر المظفر 1444ہجری -  15 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[15997]     

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]