سعودی ولی عہد "ای سپورٹس حکمت عملی" کا آغاز کر رہے ہیں

اس کا مقصد جی ڈی پی کو 50 ارب ریال تک بڑھانا اور 39,000 ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے

سعودی ولی عہد "ای سپورٹس حکمت عملی" کا آغاز کر رہے ہیں
TT

سعودی ولی عہد "ای سپورٹس حکمت عملی" کا آغاز کر رہے ہیں

سعودی ولی عہد "ای سپورٹس حکمت عملی" کا آغاز کر رہے ہیں

ولی عہد، نائب وزیراعظم اور اقتصادی و ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل جمعرات کے روز کھیلوں اور ای سپورٹس کے لئے قومی حکمت عملی کا آغاز کیا جو کہ مملکت سعودی عرب کو اس شعبے میں عالمی مرکز بنانے کی جانب ایک نیا قدم ہے۔
ولی عہد نے کہا: "سعودی نوجوانوں توانائی و تخلیقی صلاحیت اور الیکٹرانک گیمز میں دلچسپی کھیلوں اور الیکٹرانک گیمز کی جانب قومی حکمت عملی کے ایسے دو محرک ہیں، جو 2030 تک مملکت کو گیمنگ اور الیکٹرانک اسپورٹس کے شعبہ میں عالمی مرکز بنانے کے مقصد کے ساتھ انہیں روزگار اور تفریح کے بہترین نئے مواقع فراہم کرتے ہوئے گیمنگ کمیونٹی کی مقامی اور عالمی سطح پر امنگوں کو پورا کرتا ہے۔"
اس حکمت عملی میں تین اہم اہداف شامل ہیں، جو کہ کھلاڑیوں کے تجربے کو بہتر بنا کر اور تفریح ​​کے نئے مواقع فراہم کر کے ان کے معیار زندگی کو بلند کرنا، جی ڈی پی میں تقریباً 50 بلین ریال کا حصہ ڈال کر اقتصادی اثر حاصل کرنا اور 2030 تک براہ راست یا بالواسطہ 39 ہزار سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔ جس کا مقصد مملکت کے اسٹوڈیوز میں 30 سے ​​زیادہ عالمی سطح کی مسابقتی گیمز تیار کرکے عالمی قیادت تک پہنچنا اور الیکٹرانک سپورٹس میں پیشہ ور کھلاڑیوں کی تعداد کے اعتبار سے تین بہترین ممالک میں شامل ہونا ہے۔(...)

جمعہ - 20 صفر 1444ہجری - 16 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15998]
 



"ریاض سیزن" مصر کپ کے فائنل میں الاہلی اور زمالک کلب کی ٹیموں کی میزبانی کر رہا ہے

یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)
یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)
TT

"ریاض سیزن" مصر کپ کے فائنل میں الاہلی اور زمالک کلب کی ٹیموں کی میزبانی کر رہا ہے

یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)
یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)

ریاض سیزن نے اپنے چوتھے ایڈیشن میں 8 مارچ کو مصر کپ کے فائنل میچ کی میزبانی اور اسپانسر شپ کا اعلان کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کے "فرسٹ پارک" اسٹیڈیم میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ مصر کے الاہلی اور زمالک کلبوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی فٹ بال فیڈریشن کونسل کے چیئرمین یاسر المسحل نے کہا کہ "ریاض سیزن سے پہلے اسپورٹس کے بڑے ایونٹس کو اپنی جانب متوجہ کرنا اور انہیں اسپانسر کرنا، جیسے کہ مصر کپ، ایک غیر معمولی موقع ہے جو ملک کے تمام شعبوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون اور تعمیری ہم آہنگی کا عکاس ہے۔ جب کہ مملکت میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس کے انعقاد اور ان کی میزبانی سے تمام شعبوں میں ترقی اور تنوع اجاگر ہوتی ہے اور اس سے مملکت کھیلوں کی دنیا میں پہلی ترجیح بنے گی۔"

مصری فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جمال علام نے تصدیق کی کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان تعلقات کی حمایت اور مملکت میں مقیم مصری شائقین کے مطالبے کے جواب میں سامنے آیا ہے، علاوہ ازیں، فٹ بال کے اس ایونٹ میں سعودی شائقین کی بھی بھرپور شرکت کریں  گے۔ (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]