ولی عہد، نائب وزیراعظم اور اقتصادی و ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل جمعرات کے روز کھیلوں اور ای سپورٹس کے لئے قومی حکمت عملی کا آغاز کیا جو کہ مملکت سعودی عرب کو اس شعبے میں عالمی مرکز بنانے کی جانب ایک نیا قدم ہے۔
ولی عہد نے کہا: "سعودی نوجوانوں توانائی و تخلیقی صلاحیت اور الیکٹرانک گیمز میں دلچسپی کھیلوں اور الیکٹرانک گیمز کی جانب قومی حکمت عملی کے ایسے دو محرک ہیں، جو 2030 تک مملکت کو گیمنگ اور الیکٹرانک اسپورٹس کے شعبہ میں عالمی مرکز بنانے کے مقصد کے ساتھ انہیں روزگار اور تفریح کے بہترین نئے مواقع فراہم کرتے ہوئے گیمنگ کمیونٹی کی مقامی اور عالمی سطح پر امنگوں کو پورا کرتا ہے۔"
اس حکمت عملی میں تین اہم اہداف شامل ہیں، جو کہ کھلاڑیوں کے تجربے کو بہتر بنا کر اور تفریح کے نئے مواقع فراہم کر کے ان کے معیار زندگی کو بلند کرنا، جی ڈی پی میں تقریباً 50 بلین ریال کا حصہ ڈال کر اقتصادی اثر حاصل کرنا اور 2030 تک براہ راست یا بالواسطہ 39 ہزار سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔ جس کا مقصد مملکت کے اسٹوڈیوز میں 30 سے زیادہ عالمی سطح کی مسابقتی گیمز تیار کرکے عالمی قیادت تک پہنچنا اور الیکٹرانک سپورٹس میں پیشہ ور کھلاڑیوں کی تعداد کے اعتبار سے تین بہترین ممالک میں شامل ہونا ہے۔(...)
جمعہ - 20 صفر 1444ہجری - 16 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15998]