"حماس" دمشق کے ساتھ تعلقات بحال کر رہی ہے

خطے میں "ایرانی اتحاد کے نیٹ ورک" کی تکمیل میں

"حماس" کی ویب سائٹ نے ماسکو میں نائب وزیر بوگدانوف کی موجودگی میں روسی وزارت خارجہ کے وفد سے ملاقات کی ایک تصویر شائع کی ہے
"حماس" کی ویب سائٹ نے ماسکو میں نائب وزیر بوگدانوف کی موجودگی میں روسی وزارت خارجہ کے وفد سے ملاقات کی ایک تصویر شائع کی ہے
TT

"حماس" دمشق کے ساتھ تعلقات بحال کر رہی ہے

"حماس" کی ویب سائٹ نے ماسکو میں نائب وزیر بوگدانوف کی موجودگی میں روسی وزارت خارجہ کے وفد سے ملاقات کی ایک تصویر شائع کی ہے
"حماس" کی ویب سائٹ نے ماسکو میں نائب وزیر بوگدانوف کی موجودگی میں روسی وزارت خارجہ کے وفد سے ملاقات کی ایک تصویر شائع کی ہے

فلسطینی تحریک "حماس" نے کل (بروز جمعرات) دمشق کے ساتھ "مضبوط تعلقات قائم کرنے اور انہیں فروغ دینے" کا اعلان کیا جو فریقین کے مابین تقریبا 11 سال کے کشیدہ تعلقات کے بعد ہے۔ تحریک نے اپنے ایک بیان میں "عرب جمہوریہ شام کی قیادت اور عوام کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا؛ فلسطینی عوام اور ان کے قضیہ کے منصفانہ حل کے ساتھ کھڑے ہونے کے کردار پر"، تحریک نے مزید کہا کہ اس نے سرکاری طور پر دمشق کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس قدم سے ایران مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کے نیٹ ورک میں ایک گمشدہ لنک دوبارہ حاصل کر لے گا۔
"حماس" کا یہ بیان تحریک کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے ماسکو کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں روسی حکام سے ملاقاتیں اور زیادہ تر مشترکہ مسائل پر بات چیت شامل تھی؛ بات چیت کرنے والوں کے مسئلے سمیت، اس دورہ کے بارے میں تحریک کے قریبی ذرائع نے کہا: "اس کا روس کے ساتھ تعلقات، شام میں واپسی اور خطے میں اس کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ پل بنانے پر گہرا اثر پڑے گا۔"
"حماس" اور شام کے مابین تعلقات کی بحالی لبنانی "حزب اللہ" اور ایران کی طرف سے برسوں سے تحریک کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حصہ تھی۔(...)

جمعہ - 20 صفر 1444ہجری - 16 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15998]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]