ایرانی سپریم لیڈر علی خامنئی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
واشنگٹن لندن: «الشرق الاوسط»
TT
TT
خامنئی سخت طبی نگرانی میں ہیں
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنئی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنئی کی صحت کی حالت کے بارے میں ان کے جاننے والے لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں کئی ڈاکٹروں کی سخت طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ انہوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران اپنی تمام ملاقاتوں اور اجلاسوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
اس معاملے سے واقف ایک شخص نے بتایا ہے کہ 83 سالہ خامنئی کے پیٹ میں شدید درد اور تیز بخار کے بعد ان کی آنتوں میں رکاوٹ کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سرجری ہوئی تھی اور اخبار نے یہ واضخ بھی کیا کہ چار افراد جن میں سے دو ایران میں ہیں اور ایرانی پاسداران انقلاب سے قریبی تعلقات رکھنے والے ایک دوسرے شخص نے خامنئی کی صحت جیسے حساس معاملے پر بات کرنے کے لئے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔(۔۔۔)
محاذوں کی توسیع پر ایرانی وزیر خارجہ کا بیان: "تمام امکانات ممکن ہیں"https://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86/4603146-%D9%85%D8%AD%D8%A7%D8%B0%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%88%D8%B3%DB%8C%D8%B9-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D8%B1%D8%AC%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%85%DA%A9%D8%A7%D9%86%D8%A7%D8%AA-%D9%85%D9%85%DA%A9%D9%86-%DB%81%DB%8C%DA%BA
محاذوں کی توسیع پر ایرانی وزیر خارجہ کا بیان: "تمام امکانات ممکن ہیں"
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان (ڈی پی اے)
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کل جمعرات کے روز خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف "جنگی جرائم" کے سلسلے کے باعث باقی محوروں سے جواب حاصل کرے گا۔
عبداللہیان نے ایک سرکاری ترجمہ کے ذریعے مزید کہا کہ "جنگ کے چند ہی دنوں میں ہزاروں فلسطینیوں کا بے گھر ہونا اور ان سے پانی اور بجلی منقطع کرنا ایک جنگی جرم ہے۔" جمعرات کی شام بیروت پہنچنے پر ایرانی وزیر نے تصدیق کی کہ تہران فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ کل لبنانی حکام کے ساتھ غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ "ہم بیروت میں اس لیے ہیں تاکہ اعلان کریں کہ اسلامی حکومتیں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم کے تسلسل کو قبول نہیں کرتیں۔"
عبداللہیان سے جب کچھ مغربی ذمہ داروں نے اسرائیل کے خلاف دوسرے محاذ کھولنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مزید کہا کہ، "تمام امکانات ممکن ہیں۔"