مالی امداد کے وعدے مجھے قاہرہ فیسٹیول میں واپس لائے: حسین فہمی

مالی امداد کے وعدے مجھے قاہرہ فیسٹیول میں واپس لائے: حسین فہمی
TT

مالی امداد کے وعدے مجھے قاہرہ فیسٹیول میں واپس لائے: حسین فہمی

مالی امداد کے وعدے مجھے قاہرہ فیسٹیول میں واپس لائے: حسین فہمی

قاہرہ فلم فیسٹیول کے صدر مصری فنکار حسین فہمی نے مشاہدین اور پیروکاروں سے وعدہ کیا کہ وہ فیسٹیول کا ایک نیا، بہترین اور "خوبصورت" ایڈیشن پیش کریں گے، انہوں نے اس سال "الجونہ فلم فیسٹیول" کی منسوخی کی تردید کی، جس سے انہیں بین الاقوامی سطح کی فلمیں حاصل کرنے کا فائدہ ہوا، انہوں نے مقابلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ (فلمیں) پہلے "الجونہ" جانے کا راستہ جانتی تھیں۔
"الشرق الاوسط" کے ساتھ اپنے انٹرویو میں فہمی نے مزید کہا کہ "مصری فلم پروڈکشن پر کمرشل فلموں کے کنٹرول" کی وجہ سے انہیں "فیسٹیول میں مصری فلموں کے انتخاب میں ایک بار پھر بحران کا سامنا ہے"۔(...)

پیر - 23 صفر 1444ہجری - 19 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [16001]
 
لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی کی جانب سے مدینہ منورہ کتاب میلے کا افتتاح

آج لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی نے مملکت سعودی عرب سے اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے نامور مصنفوں، ادیبوں، شعراء اور دانشورں کے علاوہ تقریباً 300 مقامی، عرب اور بین الاقوامی پبلشرز کی موجودگی میں کنگ سلمان انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں مدینہ کتاب میلہ 2023 کا افتتاح کیا۔

لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علوان نے تصدیق کی کہ "اتھارٹی "کتاب میلوں" کے اقدام کے ذریعے "سعودی عرب 2030" ویژن اور قومی ثقافتی حکمت عملی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو ثقافت کو کسی بھی فرد کے لیے ایک طرز زندگی بناتے ہوئے ملکی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈال کر مملکت کی بین الاقوامی حیثیت کو بڑھا رہا ہے۔"

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ میلے کے پہلے ایڈیشن میں زائرین کے اطمینان، ان کی تعداد، کتابوں کی فروخت اور میلے کے علمی اثرات کے مثبت تناسب نے مدینہ منورہ کتاب میلے کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔ جب کہ یہ کتاب میلہ ایک ایسے علاقے میں منعقد کیا جا رہا ہے جو ثقافت، فکر اور تہذیبی ورثے کا ایک مینار تھا اور اب بھی ہے۔ (...)

جمعہ - 29 شوال 1444 ہجری - 19 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16243]