یوکرین نے روس پر تیسرے جوہری پلانٹ پر بمباری کرنے کا لگایا الزام

اتوار کے دن مائکولائیو کے علاقے میں پیوڈینوکرینسک جوہری پاور پلانٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
اتوار کے دن مائکولائیو کے علاقے میں پیوڈینوکرینسک جوہری پاور پلانٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

یوکرین نے پیر کے روز روسی افواج پر ملک کے جنوب میں پیوڈینوکرینسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر بمباری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس خدشے کی تجدید کی ہے کہ جنگ کسی بڑے جوہری حادثے کا سبب بن سکتی ہے اور یاد رہے کہ یہ 24 فروری کو یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے بمباری کی جانے والی یا اس پر قبضہ کی جانے والی تیسری یوکرین جوہری تنصیب ہے۔
 
یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹس کو چلانے والی سرکاری کمپنی انرگوٹوم نے اعلان کیا ہے کہ پیوڈینوکرینسک پلانٹ کے ری ایکٹرز سے صرف 300 میٹر کے فاصلے پر ایک زور دار دھماکہ ہوا اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ ایک رات کا روسی میزائل حملہ تھا اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس پوری دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور ہمیں اسے روکنا ہوگا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے اور اس پوسٹ کے ساتھ ایک سیاہ اور سفید نگرانی کی ویڈیو تھی جس میں ایک زوردار دھماکہ دکھایا گیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 24 صفر المظفر 1444ہجری -  20 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16002]     

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]