سعودی ثالثی کی وجہ سے یوکرین بحران کے 10 قیدیوں کو آزادی ملی

سعودی ثالثی کے ذریعے رہا کئے گئے قیدیوں کو اپنے ملک واپس ہونے کے لئے روس سے سعودی عرب پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
سعودی ثالثی کے ذریعے رہا کئے گئے قیدیوں کو اپنے ملک واپس ہونے کے لئے روس سے سعودی عرب پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
TT

سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے روسی یوکرائنی بحران کے حوالے سے انسانی بنیادوں پر اقدامات کئے جانے کی کوششوں کے نتیجے میں روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے طور پر پانچ ممالک کے قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے اور ولی عہد کی کوششوں کا نتیجہ 10 قیدیوں کی رہائی پر منتج ہوا ہے جن میں مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے شہری شامل ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے قیدیوں کو روس سے ان کی منتقلی کے بعد استقبال کیا ہے اور ان کو اپنے ممالک واپس کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

سعودی حکومت نے قیدیوں کی رہائی کے لئے ولی عہد کی کوششوں پر ردعمل کرنے پر روس اور یوکرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم لز ٹیرس اور سویڈن کے وزیر خارجہ نے اپنے شہری قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے اور یوکرین اور سعودی عرب کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 26 صفر المظفر 1444ہجری -  22 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16004]    

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]