خادم حرمین شریفین: ہمیں قوم کی شان اور اقوام میں اس کے مقام ومرتبہ پر فخر ہے

گزشتہ روز ریاض میں 92ویں سعودی قومی دن کی سرگرمیوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز ریاض میں 92ویں سعودی قومی دن کی سرگرمیوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سعودی قومی دن کی سالگرہ قوم کی عظمتوں، اقوام کے درمیان اس کے مقام ومرتبہ اور اتحاد پر فخر ہے جس نے اس کے بلند ڈھانچے کی بنیاد رکھی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں شاہ سلمان نے خدا سے ملک کی حفاظت اور سلامتی واستحکام کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودیوں نے جمعے کے دن سعودی قومی دن کی 92 ویں سالگرہ منائی ہے جس میں متعدد سرگرمیوں اور کارنیوالوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس سال کا جشن شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے گزشتہ 27 جنوری کو منظور شدہ پہلا مقرر یوم تاسیس ہے اور ہر سال 22 فروری کو سعودی عرب کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جائے گا جس دن سعودی عرب کا قیام عمل میں آیا ہے اور یہ سعودی عرب کے فرمانروا امام محمد بن سعود کے ہاتھوں ہوا ہے اور درعیہ کو 22 فروری 1727 کو ریاست کا دارالحکومت بنا لیا گیا تھا۔

سعودی قومی دن 23 ستمبر 1932 کو شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن کے ہاتھوں ملک کے متحد ہونے کی تاریخ ہے اور اسی دن اس کا نام بدل کر مملکت سعودی عرب رکھا گیا اور اس کے دار الحکومت کا نام ریاض رکھا گیا۔(۔۔۔)

ہفتہ 28 صفر المظفر 1444ہجری -  24 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16006]    

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]