مصری ایوان صدر کے ترجمان سفیر بسام راضی نے کہا ہے کہ سیسی اور البرہان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی مسائل میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں نہضہ ڈیم فائل کی پیشرفت بھی شامل ہے۔
مصر، سوڈان اور ایتھوپیا کے درمیان تقریباً 11 سال سے نہضہ ڈیم کے سلسلہ میں پانی کا تنازعہ چل رہا ہے جسے ادیس ابابا دریائے نیل کی مرکزی معاون ندی پر بنا رہا ہے اور قاہرہ کو خدشہ ہے کہ اس سے پانی کا حصہ کم ہو جائے گا اور خرطوم سے ڈیم کو بھرنے سے متعلق ایتھوپیا کے یکطرفہ اقدامات کو روکنے کے لئے کاروائی کرنے کا مطالبہ ہے تاکہ ڈیم کو بھرنے کے سلسلہ میں تینوں اطراف کے درمیان کوئی حل نکالا جا سکے اور اس سلسلے میں مذاکرات اپریل 2021 سے بند ہیں اور یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کے بارے میں مصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں احتجاج کرنے کو کہا ہے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ذریعے ایتھوپیا پر دباؤ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ ایک ایسا معاہدہ قبول کرلے جس سے تمام فریقین مطمئن ہوں۔(۔۔۔)
اتوار 29 صفر المظفر 1444ہجری - 25 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر[16007]