برطانیہ نے اپنے قیدیوں کی رہائی میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کیا ہے

برطانیہ نے اپنے قیدیوں کی رہائی میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کیا ہے
TT

برطانیہ نے اپنے قیدیوں کی رہائی میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کیا ہے

برطانیہ نے اپنے قیدیوں کی رہائی میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کیا ہے
گزشتہ روز سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو برطانوی وزیراعظم لیز ٹیرس کا فون آیا جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ٹیرس نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے طور پر برطانوی قیدیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لئے شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق گفتگو کے دوران ولی عہد نے ملکہ الیزابتھ دوم کی وفات پر وزیر اعظم سے تعزیت کا اظہار کیا اور بادشاہ چارلس سوم کو برطانیہ کے تخت کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد بھی دیا ہے اور ولی عہد نے ٹیرس کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور ان کے کام کے فرائض میں ان کی کامیابی کی خواہش کی ہے اور دونوں ممالک اور عوام کے فائدے کے لئے مل کر کام کرنے کے سلسلہ میں اپنے ارادہ کا اظہار کیا ہے۔

اسی طرح ٹیرس نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں کردار ادا کرنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 برطانوی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے اور کال کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور سعودی-برطانوی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے فریم ورک کے اندر انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 02 ربیع الاول 1444ہجری -  27 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16009]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]