جنوبی شہر کرمان سے ایک ویڈیو کلپ میں لڑکیوں کو سر پر اسکارف جلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ان میں سے ایک نے بغیر آستین والی قمیض پہن رکھی ہے اور "رائٹرز" نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس نے کچھ شہروں میں فساد پسندوں کے ساتھ جھڑپیں کیں اور انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
اوسلو میں قائم ایران کے لئے انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ کریک ڈاؤن میں 76 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 20 مازندران صوبے میں ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 03 ربیع الاول 1444ہجری - 28 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر[16010]