سعودی بجٹ کے تخمینے کارکردگی اور مالی استحکام کے طریقۂ کار کو حاصل کرنے میں ایک کامیابی کی نمائندگی کرتے ہیں جیسا کہ کل جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تخمینے اخراجات اور مالیاتی کنٹرول کی کارکردگی، مملکت کی مالی پوزیشن کو بڑھانے کے لئے کام جاری رکھنے، اقتصادی اور مالیاتی اصلاحات کا نفاذ، ویژن 2030 کے اہداف، اس کے پروگراموں، اقدامات اور منصوبوں کو حاصل کرنے کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں اور ان کے علاوہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور اسے اہل بنانا بھی شامل ہے تاکہ سعودی عرب کے تمام علاقے شامل ہو سکیں۔
وزیر خزانہ محمد الجدعان نے گزشتہ برسوں کے دوران سعودی عرب میں عوامی مالیاتی ڈھانچے کی ترقی کی طرف اشارہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اپنے پہلے مرحلے میں مالیاتی توازن پروگرام کے نام سے مالیاتی اصلاحات کے بنیادی مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جس کا مقصد بلند خسارے کی شرح کو کنٹرول کرنا اور درمیانی مدت میں مالیاتی توازن حاصل کرنا تھا جبکہ اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز مالیاتی پائیداری پروگرام کے نام کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد درمیانی اور طویل مدتی پائیدار مالیاتی اشاریوں کو برقرار رکھنا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 06 ربیع الاول 1444ہجری - 01 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر[16013]