برطانیہ نے تیل اور گیس کی تلاش کا دروازہ کھول دیا ہے

برطانیہ میں مسلسل 3 گھنٹے بجلی کی کٹوتی کی جا سکتی ہے (رائٹرز)
برطانیہ میں مسلسل 3 گھنٹے بجلی کی کٹوتی کی جا سکتی ہے (رائٹرز)
TT

برطانیہ نے تیل اور گیس کی تلاش کا دروازہ کھول دیا ہے

برطانیہ میں مسلسل 3 گھنٹے بجلی کی کٹوتی کی جا سکتی ہے (رائٹرز)
برطانیہ میں مسلسل 3 گھنٹے بجلی کی کٹوتی کی جا سکتی ہے (رائٹرز)
برطانوی حکومت نے سردیوں کے موسم میں گھنٹوں بجلی کی بندش کے نتیجے میں ملک کے کچھ حصوں میں پھیلنے والے اندھیرے کے خدشے کے پیش نظر تیل اور گیس کی تلاش کے دروازے بھرپور طریقے سے کھول دیے ہیں۔

توانائی کے ایک وسیع بحران کو کم کرنے کی کوشش میں لیز ٹراس حکومت نے بحیرہ شمالی میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے کمپنیوں کے لائسنسنگ کا ایک نیا دور شروع کیا ہے جس میں لندن تقریباً 900 ایکسپلوریشن سائٹس پیش کر رہا ہے اور اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر 100 لائسنس دئے جا سکتے ہیں۔

اگرچہ حکومت کا کہنا ہے کہ یوکرائنی بحران اور اس کے نتیجے میں توانائی کی سپلائی کی کمی اسے مقامی طور پر ایندھن کے اخراج کو تیز کرنے پر اکساتی ہے موسمیاتی کارکنوں کا خیال ہے کہ یہ اقدام گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 13 ربیع الاول 1444ہجری -  08 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16020]    



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]