روس کا "کرائمیا پل" کی بحالی... اور زاپوریزیہ پر شدید بمباری

یوکرینی پولیس کی طرف سے کل نشر کی گئی ایک تصویر جس میں ایک خاتون زاپوریزیہ میں ایک رہائشی عمارت کے ملبے کے سامنے کھڑی ہے جسے بمباری میں تباہ کر دیا گیا (اے ایف پی)
یوکرینی پولیس کی طرف سے کل نشر کی گئی ایک تصویر جس میں ایک خاتون زاپوریزیہ میں ایک رہائشی عمارت کے ملبے کے سامنے کھڑی ہے جسے بمباری میں تباہ کر دیا گیا (اے ایف پی)
TT

روس نے کل "کرائمیا پل" کو دوبارہ کھول دیا ہے جس کا ایک حصہ ہفتے کے روز ہونے والے دھماکے میں تباہ ہو گیا تھا، دریں اثناء روسی فوج نے جنوبی یوکرین کے شہر زاپوریزیہ پر بمباری کی کارروائیاں تیز کر دیں۔
جبکہ یوکرائنی فوج نے پل پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار یا اس کی تصدیق کرنے سے گریز کیا، دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ روز یوکرین کی انٹیلی جنس پر  الزام عائد کیا کہ وہ دھماکے کے پیچھے ہے اور  جو کچھ ہوا اسے ایک بڑی بنیادی سہولت کے خلاف "دہشت گردی کی کارروائی" قرار دیا۔
کریملن نے اعلان کیا کہ صدر پوٹن پیر کے روز قومی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کریں گے، جس میں یوکرین میں روسی فوجی مہم میں اضافے کی توقع ہے۔
پل کو نشانہ بنانے والا دھماکہ ایک روس کے لیے ایک نیا بڑا دھچکا ہے وہ بھی ایسے وقت میں کہ جب اس کی افواج کو یوکرین میں مشکل چیلنجز کا سامنا ہے۔(...)

پیر - 15 ربیع الاول 1444 ہجری - 10 اکتوبر 2022 ء شمارہ نمبر [16022]
 
دونیتسک پر کیف کے حملے میں درجنوں افراد متاثر

فائر فائٹرز کل روسی بالٹک سمندری بندرگاہ است-لوگا کے ایک گیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے نمٹے ہوئے (اے ایف پی)

کل اتوار کے روز ماسکو کے زیر کنٹرول ملک کے مشرق میں واقع سب سے بڑے شہر دونیتسک کے ایک بازار پر یوکرین کے حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلی تصاویر میں زمین پر پڑی کئی خون آلود لاشوں کو اور شیشے کے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ماسکو کی جانب سے مقرر کردہ دونیتسک ریجن کے گورنر ڈینس پوشیلن نے کہا: "خصوصی معلومات میں 25 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جب کہ دیگر 20 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں معمولی نوعیت کے زخمی ہونے والے دو بچے بھی شامل ہیں(...) بازار کو اتوار کے روز ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا جب یہ زیادہ پُرہجوم تھا۔"

دوسری جانب مشرقی یوکرین کے علاقے خارکیف میں روسی فوج نے کوبیانسک میں کراخمالنوئے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے، جو کہ دونیتسک کے علاقے (مشرقی یوکرین) میں ایک اور چھوٹے سے گاؤں ویسلائے پر کنٹرول کے اعلان کے چند روز بعد ہے۔ جب کہ کیف روسی پیش قدمی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔(...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]