"سیون" کے رہنماؤں نے منصفانہ امن کے لئے زیلنسکی کی آمادگی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے لئے یوکرین کی بحالی اور تعمیر نو کو یقینی بنانے اور جنگ کے دوران کیے گئے روسی جرائم کے لئے اسے جوابدہ ٹہرانے کی ضرورت ہے۔
سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا ہے کہ جب یوکرین کو کافی جدید اور موثر فضائی دفاعی نظام مل جائے گا تو روسی دہشت گردی کا بنیادی عنصر میزائل حملے رک جائیں گے۔
سربراہی اجلاس سے پہلے روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک یوکرین کے تنازع میں امریکہ اور یورپ کی بڑھتی ہوئی شرکت کی وجہ سے جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔(۔۔۔)
بدھ 17 ربیع الاول 1444ہجری - 12 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر[16024]