طلباء اور غریبوں کو جمع کرنے کا تازہ ترین حوثی ذریعہ، برطرفی اور گیس سے محرومی

یمنی بچے جنہیں حوثیوں نے صنعا میں ایک مذہبی تقریب میں جمع کیا ہوا ہے (الشرق الاوسط)
یمنی بچے جنہیں حوثیوں نے صنعا میں ایک مذہبی تقریب میں جمع کیا ہوا ہے (الشرق الاوسط)
TT

"آج انہوں نے ہمارے اسکول پر دھاوا بولا اور پرنسپل کو اس بہانے سے تبدیل کر دیا کہ طلباء نے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر حوثی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔" اس طرح یمنی گورنریٹ اب کے ضلع العدین کے ایک رہائشی نے حوثیوں کا شہریوں کو ان کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں شرکت پر مجبور کرنے کے طریقہ کار کا خلاصہ بیان کیا۔
یہ صرف اسکولوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں سرکاری محکموں کے تمام ملازمین بھی شامل ہیں جنہیں تقریب کے مقام پر دستخط کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، اسی طرح محلے کے ذمہ داروں کو بھی کرنا پڑتا ہے جو غیر حاضروں کو کھانا پکانے کی گیس کے ماہانہ کوٹہ سے محروم کر کے سزا دیتے ہیں۔
دارالحکومت صنعا سمیت ملیشیا کے زیر کنٹرول تین گورنریٹس کے رہائشیوں، ملازمین اور طلباء کے مطابق حوثی عوام کو ان کی تقریبات میں شرکت پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کو یہ دھوکہ دیا جا سکے کہ وہ ان کے زیر کنٹرول علاقوں میں مقبول ہیں، لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ صنعا میں ایک سرکاری ملازم فواد محمد نے "الشرق الاوسط" کو یقین دہانی کی کہ اگر یہ پابندیاں نہ ہوتیں تو وہ ان ملیشاؤں یا ان کی حکومت سے فائدہ اٹھانے والوں کی تقریبات میں شرکت نہ کرتے جو خاندانی نہیں ہیں۔(...)

بدھ - 17 ربیع الاول 1444ہجری - 12 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16024]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]