خالد بن سلمان نے یقین دہانی کی کہ سعودی قیادت میں عرب اتحاد یمنی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا

سعودی وزیر دفاع آج یمنی وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران (واس)
سعودی وزیر دفاع آج یمنی وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران (واس)
TT

کل بروز بدھ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یمن کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد الداعری سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں مشترکہ تعاون اور اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا؛ برادر یمنی عوام کی تکالیف کو دور کرنے کے علاوہ ممکنہ تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔
ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع نے حکومت اور برادر یمنی عوام کی حمایت، یمنی بحران کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے یمنی عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی خاطر کی جانے والی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے مملکت کی قیادت میں عرب اتحاد کے جاری رہنے کی تصدیق کی۔(...)

جمعرات - 18 ربیع الاول 1444 ہجری - 13 اکتوبر 2022 ء شمارہ نمبر [16025]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]