حلب کے دیہی علاقوں میں "ادلب کے منظر نامے" کا خوف

"تحریر الشام" کا عفرین پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد

جمعرات کے روز "سیرین لبریشن اٹھارٹی" کی عفرین کے مضافات میں کمک (اے ایف پی)
جمعرات کے روز "سیرین لبریشن اٹھارٹی" کی عفرین کے مضافات میں کمک (اے ایف پی)
TT

حلب کے دیہی علاقوں میں "ادلب کے منظر نامے" کا خوف

جمعرات کے روز "سیرین لبریشن اٹھارٹی" کی عفرین کے مضافات میں کمک (اے ایف پی)
جمعرات کے روز "سیرین لبریشن اٹھارٹی" کی عفرین کے مضافات میں کمک (اے ایف پی)

شمالی شام میں فوجی حزب اختلاف کی شخصیات نے حلب گورنریٹ کے دیہی علاقوں میں ادلب کے منظر نامے کے دوبارہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جو کہ "سیرین لبریشن اٹھارٹی" اور دوسرے دھڑوں کو ختم کرکے ترکی کی کاروائی کے علاقوں (درع فرات، غصن الزیتون اور نبع السلام) میں فیصلہ سازی کو کنٹرول کرنے اور کل جمعرات کے روز ترکی کی مکمل خاموشی کے دوران جھڑپوں کے بعد حلب کے مضافاتی شہر عفرین پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہے۔
انقرہ کے وفادار "سیرین نیشنل آرمی" کے ایک رہنما نے، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کو ترجیح دی، نے توقع ظاہر کی کہ "حلب کے شمال اور شمال مغرب میں ادلب میں بھی ایسی ہی صورت حال کا انتظار ہے۔ جیسا کہ (سیرین لبریشن اٹھارٹی) ایک بڑی فوجی قوت کے ساتھ عفرین اور اس کے گردونواح، جو کہ حلب کے شمال اور مشرق میں آزاد شدہ علاقوں کا گیٹ وے شمار ہوتے ہیں، ان میں داخل ہو کر تمام دھڑوں پر طاقت کے ذریعے اپنے آپ کو مسلط کرے گی اور اپنے فوجی فیصلے کرنے میں منفرد ہوگی۔"(...)

جمعہ - 19 ربیع الاول 1444 ہجری - 14 اکتوبر 2022 ء شمارہ نمبر [16026]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]