اقوام متحدہ کے دفتر کی تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق جنگ بندی کے بعد تشدد کے رپورٹ ہونے والے واقعات کا خمیازہ بچے اور خواتین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور جنگ بندی کے بعد چھ ماہ کے دوران 169 بچے اور 79 خواتین ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور بارودی سرنگیں اور نہ پھٹنے والے اسلحے جنگ بندی کے بعد شہریوں کی ہلاکتوں کی ایک بڑی وجہ بنے ہیں اور مجموعی طور پر ہلاکتوں میں کمی کے باوجود جنگ کے دھماکہ خیز مواد سے زخمی یا ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کی وجہ سے 2 اپریل سے 30 ستمبر کے درمیان 343 شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں 95 افراد ہلاک اور 248 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جنگ بندی سے پہلے کے چھ ماہ میں یہ تعداد 248 تھی جن میں 101 ہلاک اور 147 زخمی ہوئے ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ شدید بارشوں اور بڑے پیمانے پر سیلاب نے بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 21 ربیع الاول 1444ہجری - 16 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر[16028]