بیلگوروڈ پر پھر سے روس کی بمباری

ماسکو نے بیلاروس میں 9 ہزار فوجی تعینات کر دیئے

جمعہ کے روز یوکرینی بمباری کے بعد لگنے والی آگ کی بیلگوروڈ ریجن کے گورنر کی طرف سے تقسیم کی گئی تصویر (اے ایف پی)
جمعہ کے روز یوکرینی بمباری کے بعد لگنے والی آگ کی بیلگوروڈ ریجن کے گورنر کی طرف سے تقسیم کی گئی تصویر (اے ایف پی)
TT

بیلگوروڈ پر پھر سے روس کی بمباری

جمعہ کے روز یوکرینی بمباری کے بعد لگنے والی آگ کی بیلگوروڈ ریجن کے گورنر کی طرف سے تقسیم کی گئی تصویر (اے ایف پی)
جمعہ کے روز یوکرینی بمباری کے بعد لگنے والی آگ کی بیلگوروڈ ریجن کے گورنر کی طرف سے تقسیم کی گئی تصویر (اے ایف پی)

بیلگوروڈ کو روسی بمباری کا سامنا ہے؛ یوکرین کی سرحد سے متصل علاقے کے گورنر کے مطابق، ان علاقوں پر کل پھر سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ حالیہ دنوں میں اسی طرح کے کئی حملوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
یہ بمباری اسی علاقے میں ایک فوجی چھاؤنی پر ہفتے کے روز ہونے والے حملے کے بعد ہے جس میں 11 افراد ہلاک اور 15 ذخمی ہوگئے تھے۔
"روسی خبر رساں ایجنسی" نے وزارت دفاع کے ایک بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا: "ان افراد کے ساتھ ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق تربیتی سیشن کے دوران جنہوں نے رضاکارانہ طور پر (خصوصی فوجی آپریشن) میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، دو دہشت گردوں نے یونٹ کے ارکان پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔" ایجنسی نے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی، جو ایک ایسے ملک کے شہری تھے جو پہلے سوویت یونین کا حصہ تھا، لیکن اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔
میدانی سطح پر؛ روس نواز افواج کے شہر کے قریب آنے کے اعلان کے چند دن بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں باخموت کے قریب فوجی صورتحال اس وقت "سب سے مشکل" ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ: "ڈونیتسک اور لوگانسک کے علاقوں میں اب بھی شدید خطرناک صورتحال ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ "سب سے مشکل صورتحال پچھلے دنوں کی طرح باخموت کے قریب ہے اور ہم اب بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔"(...)

پیر - 22 ربیع الاول 1444 ہجری - 17 اکتوبر 2022 ء شمارہ نمبر [16029]
 



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]