شی اپنے آپ کو ماؤ کے بعد چین کا سب سے طاقتور رہنما ثابت کر رہے ہیں

شی گزشتہ روز بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے (اے ایف پی)
شی گزشتہ روز بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے (اے ایف پی)
TT

کل بروز اتوار بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں کانفرنس کی سرگرمیوں کا  آغاز صدر شی جن پنگ کی تقریر سے ہوا، جس میں انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں اپنی کارکردگی کا دفاع کیا اور اگلے مرحلے کے لیے ترجیحات کا تعین کیا۔ شی تیسری بار جیتنے کے لیے تیار ہیں جو ان کی قیادت کو مستحکم کرے گا اور انھیں ماؤ زی تنگ کے بعد چین کا سب سے طاقتور رہنما بنا دے گا۔
اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ یہ کانفرنس "ایک حساس وقت پر ہو رہی ہے، جب پوری پارٹی اور تمام نسلوں کے لوگ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا راستہ اختیار کر رہے ہیں،" انہوں نے کہا کہ "اتحاد ہی طاقت ہے اور فتح کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔"
شی نے زور دے کر کہا کہ بیجنگ "بین الاقوامی تعلقات میں سرد جنگ کی منطق کو مسترد کرتا ہے، یہ آزاد اور پرامن خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، جو ہر طرح کی بالادستی اور طاقت پر مبنی سیاست کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دوہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ چین "کبھی بھی تسلط کی تلاش نہیں کرے گا اور توسیع پسند (سرگرمیوں) میں ملوث نہیں ہوگا۔"(...)

پیر - 22 ربیع الاول 1444 ہجری - 17 اکتوبر 2022 ء شمارہ نمبر [16029]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]