امریکی فوج روس کے خلاف ’’جنگ‘‘ کی تربیت لے رہی ہے

یورپ میں ایئر بورن یونٹ 101 کے عناصر رومانیہ میں اپنی فوجی مشقوں کے دوران (ای.پی.اے)
یورپ میں ایئر بورن یونٹ 101 کے عناصر رومانیہ میں اپنی فوجی مشقوں کے دوران (ای.پی.اے)
TT

 ایسے وقت میں کہ جب روس نے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر نئے حملے شروع کر دیئے ہیں اور تصدیق کی ہے کہ اس نے کھیرسن، جسے اس نے یوکرین کے دیگر علاقوں کے ساتھ اپنی سرزمین میں ضم کر لیا تھا، کے علاقے پر یوکرینی حملے کو پسپا کر دیا ہے، کل روسی فوج کے ساتھ ممکنہ "جنگ" کے پیش نظر تیاری کےضمن میں امریکی فوج کی یورپ میں مشقوں کے بارے میں معلومات سامنے آئیں ہیں۔
روس نے جنگ کے سات مہینوں کے دوران بحیرہ اسود کے ساحل کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی، جس کا مقصد میکولائیو اور اوڈیسا کی بندرگاہوں پر قبضہ کرنا تھا، تاکہ یوکرینی شہریوں کو ہر سمندری راستے سے محروم کیا جا سکے۔ رومانیہ کے قریب اس علاقے میں روسیوں کی پیش قدمی کے بارے میں امریکی رپورٹس کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ "نیٹو" اتحاد کی سرحدوں کے لیے براہ راست خطرہ ہے اور واشنگٹن کی طرف سے یورپ میں 101 ویں ایئر بورن یونٹ کو بھیجنے کی براہ راست وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں اسے طاقتور ترین یونٹ شمار کیا جاتا ہے اور اسے تقریباً 80 سالوں میں پہلی بار اپنے بھاری ساز و سامان کے ساتھ یورپ بھیجا گیا ہے۔
یونٹ 101 کے نایب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے کہا: "ہم نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔"
امریکہ کے "سی بی ایس" نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق رومانیہ کے بحیرہ اسود کے ساحل پر شمالی جانب "بلیک ہاک" طیارہ ایک فرنٹ لائن پوزیشن پر اترا جہاں امریکہ اور رومانیہ کی افواج مشترکہ زمینی اور فضائی جارحانہ مشق کے دوران اہداف پر بمباری کر رہی تھیں۔(...)

اتوار - 28 ربیع الاول 1444 ہجری - 23 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16035]
 
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]